ن لیگ کی مقبولیت اسکی پالیسیوں کی وجہ سے بڑھیحنیف عباسی

لوگوں کی رائے جاننے کا سب سے اچھا ذریعہ سروے نہیں انتخابات ہیں،اسلام الدین شیخ


Monitoring Desk January 29, 2013
تحریک انصاف الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،شاہ محمودقریشی ’کل تک‘میں گفتگو فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ( ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

آئی آر آئی کے سروے کو ہم بھی مان رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف بھی مان رہی ہے۔اہم قومی امور پر یو ٹرن لینے سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کل تک' کے میزبان جاوید چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو استحکام دیا ۔اس سروے کی بنیاد پر ہم نے ضمنی الیکشن بھی جیتے۔

سندھ میں بھی ہماری مقبولیت میں اضافہ ہواہے ۔حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی چالاکیوں کے بجائے کام کرتی اور اہم عہدوں پر میٹرک پاس لوگ نہ لگاتی تو ملک میں بجلی ہوتی اور گیس کے لیے لمبی لمبی لائنیں نہ لگی ہوتیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام الدین شیخ نے کہا سروے رپورٹوں کی صرف ترقی یافتہ ممالک میں کوئی وقعت ہوتی ہے، ہمارے ہاں ہر چیز کارکردگی کی بنیاد پر آتی ہے۔ لوگوں کی رائے جاننے کا سب سے اچھا ذریعہ انتخابات ہیں۔



صدر غیر جانبدار ہیں وہ استعفیٰ کیوں دیں؟ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی بلکہ اس میں بھرپور حصہ لے گی۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ( ن) نے سرکاری خزانے کے بل بوتے پر اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا۔ فرق مسلم لیگ (ن) کو پڑا ہے ان کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔

2009 میں مسلم لیگ (ن) کی ملکی سطح پر مقبولیت 62 فیصد اور پنجاب میں 89 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 49 فیصد رہ گئی ہے۔ انھیں امید ہے کہ اتتخابات میں لوگ اس تیسری قوت پر غور ضرور کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے طاہر القادری کا دھرنے میں اس لیے ساتھ نہیں دیا کیونکہ ہم کسی کو جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنا دینا چاہتے تھے۔