شادی کی فرصت نہیں ابھی بہت کام کرنا ہے جیکولین

میڈیا نئی باتیں سامنے لاتا ہے،کیریئر کی دوڑ میں ابھی تو بہت دور تک جانا ہے, جیکولین فرنانڈس


Net News January 30, 2013
ابھی شادی کا لڈو کھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔، جیکولین فرنانڈس۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ جیکولین فرنینڈز کو شادی کی فرصت نہیں کہتی ہیں ابھی تو ڈھیر سارا کام کرنا ہے۔

سری لنکا سے آکر ممبئی فلم انڈسٹری میں دھوم مچانے والی جیکولین فرنینڈز ان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیرمیں مصروف ہیں۔

صحافیوں نے جب ان سی سوال کیا کہ انھیں ممبئی جیسے بڑے شہر میں اکیلے رہتے ہوئے ڈر نہیں لگتا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حفاظت کرسکتی ہیں ساجد خان سے ان کے افیئر بارے پوچھا گیا تو کہنے لگیں کہ میڈیا نئی باتیں سامنے لاتا ہے، میڈیا کی تو بس باتیں بنانے کی عادت ہے وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں اور ان کا ابھی شادی کا لڈو کھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مقبول خبریں