عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنا چاہتا ہوں موہت سوری

میں نہیں چاہتا کہ ہمارا رشتہ ایکسپلائٹ ہو، اداکار


APP June 09, 2017
میں نہیں چاہتا کہ ہمارا رشتہ ایکسپلائٹ ہو، اداکار۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ فلم ساز اور عالیہ کے کزن موہت سوری کا کہنا ہے کہ وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک فلم کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2012 میں فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے کیا۔ یہ فلم معروف ہندوستانی ہدایتکار کرن جوہر نے بنائی تھی جس میں ان کے مقابل ورون دھون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ان کے کزن کا کہنا ہے کہ وہ بھی ان کے ساتھ ایک فلم کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی قابلیت کی مناسبت سے ایک اچھا اسکرپٹ ہونا چاہیے۔ میں نہیں چاہتا کہ ہمارا رشتہ ایکسپلائٹ ہو۔