شمالی کوریا قحط سالی میں شدت آدم خوری کے خدشات بڑھ گئے

مختلف صوبوں میں 10 ہزارافراد موت کے دہانے پر پہنچ گئے، رپورٹس میں ہولناک انکشاف.


INP January 30, 2013
مختلف صوبوں میں 10 ہزارافراد موت کے دہانے پر پہنچ گئے، رپورٹس میں ہولناک انکشاف. فوٹو: رائٹرز

شمالی کوریا میں قحط سالی میں اتنی شدت آگئی ہے کہ وہاں لوگ اپنے بچے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ ہولناک انکشاف 7 پردوں میں بند ریاست سے آنیوالی رپورٹس میں سامنے آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے مختلف صوبوں میں شدید قحط سالی کے باعث 10 ہزار افراد موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں اور وہاں آدم خوری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک جگہ قحط سالی سے بچنے کیلیے ایک شخص نے اپنے پوتے کی لاش قبر سے نکالی اور اس کا گوشت کھالیا،جب کہ ایک اور واقعے میں ایک شخص نے اپنے بچے کو ابال کر کھالیا۔

5

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک گاؤں میں ایک شخص اپنے 2 بچوں کو مار کر انھیں کھانے کی کوشش کررہا تھا کہ اسے حکام نے پکڑنے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔دوسری جانب قحط سالی میں شدت کے باوجود شمالی کورین صدر کم جونگ ان نے حالیہ مہینوں میں حکومتی خزانے کا بہت بڑا حصہ 2 راکٹ تجربات پر خرچ کردیا ہے اوراب وہ جوہری تجربے کی تیاری کررہے ہیں۔