پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیںانہی سے نئی قیادت آئیگیانور بیگ

پیپلزپارٹی نے بلاول کو چنا ہے، وہی نوجوانوں کی قیادت کریں گے،روبینہ قائم خانی


Monitoring Desk January 30, 2013
پیپلزپارٹی نے بلاول کو چنا ہے، وہی نوجوانوں کی قیادت کریں گے،روبینہ قائم خانی فوٹو : فائل

مسلم لیگ(ن) کے رہنما انوربیگ نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کی نوجوان آئندہ الیکشن میں بہت اہم کردار اداکریں گے اور اسی وجہ سے ہرکوئی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

پروگرام' لائیو ودطلعت' میں اینکرپرسن طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ 2008 کے انتخابات میں نوجوانوںکا اتنا رول نہیں تھا لیکن اب پاکستان کے نوجوانوں سے ہی مستقبل کی نئی قیادت سامنے آئے گی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما روبینہ قائم خانی نے کہاکہ موجودہ حکومت میں لا اینڈ آرڈرکی صورتحال 2008 کی نسبت بہتر ہے اس وقت تو اسلام آباد تک بھی نہیں جایا جا سکتا تھا۔

10

پیپلزپارٹی نے نوجوانوں کے لیے بلاول بھٹو کو چنا ہے وہ پاکستان کے نوجوانوںکی قیادت کریں گے ۔ تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی یوتھ میں فرسٹریشن بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس فرسٹریشن کی وجہ سے طالبانائزیشن بھی بڑھی ہے۔