یوم علیؓ کے موقع پر موبائل سروس بند رکھنے اور ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش

جمعے کی رات 12 بجے سے ہفتے کو رات8 بجے تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے۔


Staff Reporter June 15, 2017
جمعے کی رات 12 بجے سے ہفتے کو رات8 بجے تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ فوٹو: فائل

لاہور: کراچی پولیس چیف نے یوم حضرت علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ سے سفارش کی ہے۔

یوم حضرت علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یوم حضرت علی کے موقع پر صبح10 بجے سے رات8بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے جبکہ جمعے کی رات 12 بجے سے ہفتے کو رات8 بجے تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

یاد رہے کہ پابندی کا اطلاق کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں ہوگا۔

مقبول خبریں