مقبوضہ کشمیر راجوری میں دھماکا 2 بچے ہلاک

ورثا کا بچوں کی لاشیں رکھ کر مظاہرہ، بھارتی فوج کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ.


Monitoring Desk January 31, 2013
سیکیورٹی پوسٹ میں موجود فوجیوں نے بچوں کو بم کا نشانہ بنایا، مظاہرین کا الزام. فوٹو فائل

مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع راجوری میں ایک دھماکے میں 2 کم سن بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

راجوری کے اعلیٰ پولیس افسر مبشر لطیفی نے بی بی سی کو بتایا کہ 'تھنہ منڈی سے 6کلومیٹردور واقع درّہ گاؤں میں 2 بچوں کو راستے میں دھماکا خیز مواد پڑا ہوا ملا۔ بچے اس کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ وہ پھٹ گیا۔ تاہم مقامی آبادی نے ان ہلاکتوں کا الزام بھارتی فوج پر عائد کیا ہے اور بچوں کی لاشوں کے ساتھ ضلعی ہیڈکواٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

5

راجوری کے رہائشی طارق شال کا کہنا ہے کہ مظاہرین کا الزام ہے کہ درّہ کے قریب واقع فوجی کیمپ کی ایک سیکیورٹی پوسٹ میں موجود فوجیوں نے بچوں کو بم کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے فوج کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔