پارٹی انتخابات نے ملکی سیاست میں انقلاب کی بنیادرکھ دیعمران خان

درزی کے پیشے سے وابستہ مزدور ہمایوں خان چاچا تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلعی صدرمنتخب ہوگئے.


Numaindgan Express January 31, 2013
تحریک انصاف کے کارکنوں نے مزدورکواپنا قائدمنتخب کرکے سیاسی انقلاب کی راہ ہموارکردی۔ فوٹو: آن لائن/فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواکے پارٹی انتخابات نے ملکی سیاست میں انقلاب کی بنیادرکھ دی۔

درزی کے پیشے سے وابستہ مزدور ہمایوں خان چاچا تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلعی صدرمنتخب ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،صدرمخدوم جاویدہاشمی اوروائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگررہنماؤں نے ہمایوںخان کوکوہاٹ کاضلعی صدرمنتخب ہونے پرمبارکباددی ہے،عمران خان نے کہاکہ ہمایوں چاچاکے کوہاٹ کے ضلعی صدرمنتخب ہونے سے ملکی تاریخ میں1970کے بعدپہلی بارنئے روشن باب کااضافہ ہوا ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے مزدورکواپنا قائدمنتخب کرکے سیاسی انقلاب کی راہ ہموارکردی۔