شام کی اسرائیلی حملے کیخلاف جوابی کارروائی کی دھمکی

حملہ ناقابل قبول ہے،روس،سنگین نتائج ہونگے، ایران،عرب لیگ کی بھی مذمت


Net News/AFP February 01, 2013
حملہ ناقابل قبول ہے،روس،سنگین نتائج ہونگے، ایران، عرب لیگ کی بھی مذمت فوٹو: فائل

شامی دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں جمعرات کوسرکاری فوج اورحکومت مخالف گروپوں کے درمیان زبردست لڑائی جاری رہی۔

سرکاری فوج درعاکے علاقے میں باغیوں کوپیچھے دھکیلنے کی کوشش کررہی ہے، حمص میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے گئے جن میں جمعرات کو 37 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، ادھر ادلیب میں جھڑپوں کے دوران 2 دن میں 47افراد ہلاک ہو گئے۔ حلب میں شام کے اقلیتی ترکمان گروپ نے بھی صدر بشارالاسدکیخلاف لڑائی میں باغیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

محمود سلیمان نے کہا ہے کہ انکے ساڑھے7سو جوان باغیوں کیساتھ سرکاری فوج کیخلاف لڑائی میں مصروف ہوگئے ہیں۔ جبکہ شامی حکومت نے بدھ کو دمشق کے نواح میں فوجی ریسرچ سینٹر پر اسرائیلی طیاروں کے حملے کی اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے۔ شامی وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ کے مبصر اقبال سنگھا کوطلب کرکے احتجاجی نوٹ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ حملہ 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

5

شام نے جوابی کارروائی کی بھی دھمکی دی۔ امریکا نے خبردارکیا ہے کہ شام کے ہتھیار حزب اللہ کے ہاتھ نہیں لگنے چاہئیں۔ روس نے اسرائیلی حملے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابِل قبول اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں۔ شامی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمرایہ میں سائنٹفک ریسرچ سینٹر پر حملہ کیا ہے جس میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

امریکا اور اسرائیل نے حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ایرانی نائب وزیرخارجہ حسین عبدالٰہیان نے کہا ہے کہ حملے کے نتائج سنگین ہونگے۔ عرب لیگ نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں