پاکستان کیساتھ بات چیت سے انکار نہیں کیابھارتی وزیرخارجہ

مسئلہ کشمیر پر جامع مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے ہم نے کوئی شرط نہیں لگائی


Online February 01, 2013
پاکستان نے بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دینے کاایک موقع ضائع کر دیا،انٹرویو۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت سے انکار نہیں کیا صرف مناسب وقت کی بات کی ہے ۔

درست ماحول اور صورتحال میں ہی مزید رابطے آگے بڑھانا ہوںگے،پاکستان نے بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دینے کاایک موقع ضائع کردیا مگر پیش رفت جاری ہے، افغانستان میں امن و استحکام کیلیے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں جو تعاون وہ کہیں گے ہم کرنے کیلیے تیار ہیں ۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز اور دونوں اطراف فلیگ کمانڈروں کے رابطے ہوئے ہیں اسی طرح درست ماحول میں دیگر رابطے بھی ہوسکتے ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر بھارتی تحفظات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ جامع مذاکراتی عمل کی بحالی کیلیے ہم نے کوئی شرط نہیں لگائی لیکن ترجیحات طے کرنا ہوںگی کہ کس طرح بات چیت کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

17

کوئی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی مذاکرات کومتاثرکرسکتی ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے خیال میں پاک بھارت تجارتی تعلقات معمول پرآئیںگے ، یہاں دنیا ختم نہیں ہوجاتی مزید بات چیت جاری ہے میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال بھی مدنظر رکھی جارہی ہے، افغانستان سے2014 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھارت کی حکمت عملی کے بارے میں سلمان خورشید نے کہا کہ ہم افغان نیشنل آرمی کو مدد ا ور تعاون فراہم کررہے ہیں۔

مقبول خبریں