حصص مارکیٹ میں مندی 265 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 ہوگیا۔


Business Reporter June 20, 2017
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 ہوگیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز مجموعی طور پرمندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 46800، 46700 اور 46600 پوائنٹس کی 3 حدیں بھی گرگئیں۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 60 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن حیرت انگیز طور پرحصص کی مالیت میں1 کھرب29 ارب42 کروڑ34 لاکھ77 ہزار670 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بارے میں پی ایس ایکس ترجمان کا کہنا تھا کہ چونکہ مارکیٹ میں درج کمپنی 'کے ای' کا کیپٹل چندروز قبل بڑھ گیا ہے اسی وجہ سے پیر کوپی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی بڑھ گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 ہوگیا۔ کے ایس ای30 انڈیکس70.98 پوائنٹس کی کمی سے 24246.28 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 304.48 پوائنٹس گھٹ کر 79265.50، کے ایس ای آل شیئرانڈیکس168.83 پوائنٹس کی کمی سے 32521.78 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس91.17 پوائنٹس گھٹ کر 22742.56 ہوگیا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت31.10 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ2 لاکھ 61 ہزار210 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 360 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں110 کے بھاؤ میں اضافہ، 216 کے داموں میں کمی اور34 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مقبول خبریں