ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی سیریل’’اب کے ساون برسے‘‘ کی مقبولیت

کاسٹ میں جاناں ملک، نجیہ فیض، نوشین ، زینت ، فیضان خواجہ، ہمایوں اشرف شامل ہیں


Cultural Reporter August 02, 2012
کاسٹ میں جاناں ملک، نجیہ فیض، نوشین ، زینت ، فیضان خواجہ، ہمایوں اشرف شامل ہیں

چینل '' ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' سے پیش کی جانے والی بیشتر ڈرامہ سیریل بے حد مقبول ہیں اور ان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے، خواتین میں پروگراموں کی دلچسپی نے اسے شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا۔

ان دنوں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے ہر منگل کو دکھائی جانے والی ڈرامہ سیریل''اب کے ساون برسے''اس وقت ناظرین میں بے حد دلچسپی سے دیکھی جارہی ہے اچھی کہانی عمدہ پروڈکشن اور فنکاروں کی عمدہ اداکاری نے اسے ہر خاص عام میں پسندیدہ بنادیا ہے کہانی میں ہرہفتہ دلچسپ واقعات نے اسے دیکھنے والوں میں مقبول بنادیا ہے۔

سیریل کی رائٹر نصرت جبیںڈائریکٹر بچل کلہوڑو ہیں جب کہ اس سیریل میں جاناں ملک، نجیہفیض، علی افضل، نورا لحسن، سیمی پاشا، نوشین ابراہیم، زینت یاسمین، فیضان خواجہ، ہمایوں اشرف نے کردار ادا کیے ہیں، فنکاروں نے اپنے اپنے کردار بہت محنت اور خوبصورت سے ادا کیے ہیں ۔

مقبول خبریں