حکومت میوزک انڈسٹری کی خراب صورتحال کا نوٹس لے ارشد محمود

گلوکاروں کے نئے البم ریلیز کے تیار ہیں بہت سے فنکار عید پر اپنے البم ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔، ارشد محمود


Cultural Reporter August 02, 2012
گلوکاروں کے نئے البم ریلیز کے تیار ہیں بہت سے فنکار عید پر اپنے البم ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔، ارشد محمود

پاکستان کے معروف گلوکار ارشد محمود نے کہا گزشتہ کئی سالوں سے میوزک انڈسٹری بے حد برے حالات سے گزر رہے ہے میوزک کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے فنکار خاص طور سے پریشان ہیں سب سے زیادہ نقصان غیر قانونی کام کرنے والوں نے اس انڈسٹری کو پہنچایا ہے۔

جس کی وجہ سے میوزک البم ریلیز کرنے والے اداروں کو بھی مالی نقصان اٹھانا پرا، فنکاروں کو ان کا حق نہیں مل پارہا حکومت اس خراب صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا گلوکاروں کے نئے البم ریلیز کے تیار ہیں بہت سے فنکار عید پر اپنے البم ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن وہ کشمکش کا شکار ہیں کیونکہ انھیں اندیشہ ہے کہ انھیں مالی طور سے نقصان نہ اٹھانا پڑے،انھوں کہا کہ غیر قانونی کام کرنے والے اداروں اور افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے