روٹین سے ہٹ کر کردار نبھائوں گی نرگس فخری

اداکارہ کی اودے چوپڑہ سے شادی رواں سال مارچ میں ہونے کی توقع


Net News February 02, 2013
اداکارہ کی اودے چوپڑہ سے شادی رواں سال مارچ میں ہونے کی توقع۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ نئی فلم میں روٹین سے ہٹ کر کردار ملا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلم کے ساتھ کمرشلز میں بھی پرفارم کرتی رہوں گی ۔واضح رہے کہ اداکارہ کی اودے چوپڑہ سے جلد شادی کرلینے کی خبریں میڈیا پر آئی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق دونوں فلمی ستاروں کے والدین نے ایک ملاقات میں ان دونوں کی شادی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔



فلم فیئر نے اطلاع دی ہے کہ نرگس فخری اور اودے چوپڑہ کی شادی مارچ 2013 میں متوقع ہے۔ اس بارے میں مزید اطلاعات کے مطابق شادی اس سے قبل ہونے والی تھی لیکن گزشتہ اکتوبر میں اودے چوپڑہ کے والد یش چوپڑہ کے انتقال کی وجہ سے شادی ملتوی کردی گئی تھی۔ دونوں خاندان اس شادی پر بہت خوش ہیں۔

مقبول خبریں