بیرونی سرمایہ کاری میں پاور سیکٹر 55 کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست

توانائی اور تیل و گیس کی تلاش میں غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال سے کم رہی


Business Reporter June 22, 2017
توانائی اور تیل و گیس کی تلاش میں غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال سے کم رہی۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں گزشتہ 11ماہ کے دوران توانائی، تعمیرات، فوڈز سیکٹر، تیل و گیس کی تلاش اور الیکٹرونکس کے شعبے غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔

فوڈز سیکٹر میں 47کروڑ 62لاکھ ڈالر، پاور سیکٹر میں 54کروڑ 80لاکھ، تعمیرات 41کروڑ 82لاکھ، تیل و گیس تلاش 13کروڑ 56لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تاہم توانائی اور تیل و گیس کی تلاش میں غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال سے کم رہی، گزشتہ مالی سال تیل و گیس تلاش میں 23کروڑ 49لاکھ اور پاور سیکٹر میں 70 کروڑ 28لاکھ کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

دوسری جانب کمیونی کیشنز اور فنانشل بزنس میں بھی سرمایہ کاری کم رہی، گزشتہ مالی سال کمیونی کیشنز میں 9کروڑ 37لاکھ اور فنانشل سیکٹر میں 26 کروڑ 70لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی ہوئی تھی جو رواں مالی سال بالترتیب 2کروڑ اور 6کروڑ 28 لاکھ ڈالر رہی۔

مقبول خبریں