براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر سے تجاوز

جولائی تامئی22.6فیصداضافہ،مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری111فیصدبڑھ کر2 ارب 64کروڑڈالر ہوگئی


Business Reporter June 22, 2017
پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے انخلا تیز،مئی میں بیرونی سرمایہ کاری31کروڑ10 لاکھ ڈالر رہی،اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

MANSEHRA: پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیار ماہ (جولائی 206سے مئی 2017) کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں1ارب 38کروڑ 99لاکھ ڈالر زائد رہی، گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 1ارب 25کروڑ 40لاکھ ڈالر تھی جبکہ رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 2ارب 64کروڑ 39لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی نجی سرمایہ کاری 27فیصد اضافے سے 1ارب 27کروڑ 33لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 1ارب 61کروڑ 67لاکھ ڈالر رہی، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے دوران 37کروڑ 38لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 1 ارب 65کروڑ 42لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2ارب 2کروڑ 80لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 41کروڑ 13لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 38کروڑ ڈالر کمی ہوئی تھی۔

رواں مالی سال کے دوران غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 1ارب 2کروڑ 72لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں منفی 1کروڑ 93لاکھ ڈالر رہی تھی، مئی 2017میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 31کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی جس میں مجموعی نجی سرمایہ کاری 27کروڑ 12لاکھ ڈالر جبکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 29 کروڑ 47لاکھ ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 2کروڑ 34لاکھ ڈالر رہی جبکہ غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 4کروڑ 97لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مقبول خبریں