عملی زندگی میں کبھی شراب چکھی تک نہیں گووندا

اس کے باوجود فلموں میں شرابی کا کردار بھی بڑی خوبی سے نبھایا ہے۔


Net News February 02, 2013
اس کے باوجود فلموں میں شرابی کا کردار بھی بڑی خوبی سے نبھایا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار گووندا نے کہا ہے کہ نئی فلم میں کامیڈی کردار نبھارہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ سیاست نہیں کرسکتا،اس شعبے میں جاکر دیکھ لیا ہے ،فنکار جھوٹ نہیں بول سکتا ۔انھوں نے کہا کہ عملی زندگی میں کبھی شراب چکھی تک نہیں ،مگر فلموں میں شرابی کا کردار خوبی سے نبھایا ہے۔



اداکار کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں کام ملتا رہے گا تو میں کرتا بھی رہوں گا۔ واضح رہے کہ گووندا کی کامیاب فلموں میں غیر قانونی،ظلم کی حکومت، شعلہ اور شبنم، آنکھیں، راجو بابا، دیوانہ مستانہ، شکاری، ساجن چلے سسرال،قلی نمبر1، حسینہ مان جائے گی،سلامِ عشق، بھاگم بھاگ اورپارٹنر شامل ہیں، جن پر انھیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

فلموں میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کرکے ایوارڈ زوصول کرنے والے گوندا سیاست کے شعبے میں بھی کامیاب رہے اور انھوں نے تقریباً پانچ سال پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے اپنے فرائض نبھائے۔ واضح رہے کہ گوندا کو1999 میں بی بی سی چینل کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں پچھلے ہزار سالوں کے 10 بہترین اسٹیج اور آن اسکرین اسٹارز میں بھی شامل کیا گیا۔

مقبول خبریں