اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل قائم 46300 کی حد بھی بحال

857پوائٹنس کا اضافہ، انڈیکس 46332 ہوگیا، کاروباری حجم 14فیصد کم،29 کروڑسودے


Business Reporter June 23, 2017
857پوائٹنس کااضافہ،انڈیکس46332ہوگیا،کاروباری حجم 14فیصد کم،29 کروڑسودے۔ فوٹو : فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی نمایاں تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی46300 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سیشنز سے تسلسل سے ہونے والی مندی میں مختلف شعبوں کی مستحکم کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں انتہائی نچلی سطح پر آگئی تھیں جو اب سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ثابت ہورہی ہیں اور مختلف شعبوں کے سرمایہ کارتوانائی، بینکنگ، کموڈٹیز سمیت دیگر شعبوں میں تازہ سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی وجہ مارکیٹ کا مورال تیزی کی جانب گامزن ہوا اور کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں ہی رہی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس857.85 پوائنٹس کے اضافے سے 46332.31 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 503.53 پوائنٹس کے اضافے سے 24176.05، کے ایم آئی30 انڈیکس1628.26 پوائنٹس کے اضافے سے 78999.49 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 353.87 پوائنٹس کے اضافے سے 22538.60 ہوگیا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 14.89 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر29 کروڑ48 لاکھ 70 ہزار560 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار383 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں259 کے بھاؤ میں اضافہ، 106 کے داموں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ملت ٹریکٹرزکے بھاؤ63.03 روپے بڑھ کر1399.07 روپے اورہینوپاک موٹرز کے بھاؤ49.58 روپے بڑھ کر 1370.83 روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ250 روپے کم ہوکر6850 روپے اورہنڈا اٹلس کارز کے بھاؤ 31.46 روپے کم ہوکر827.66 روپے ہوگئے۔

مقبول خبریں