عید کیلیے 342 ارب کے نئے نوٹ جاری صارفین کو 25 ارب دیے گئے

گزشتہ برس اس مد میں 22 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔


Business Reporter June 24, 2017
گزشتہ برس اس مد میں 22 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے امسال عید الفطر کے لیے 342 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے جبکہ گزشتہ برس 237 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق امسال 40ارب روپے کے چھوٹے نوٹ جاری کیے گئے جس میں10, 20, 50 اور 100 روپے کے نوٹ شامل تھے جبکہ گزشتہ برس اس مد میں 22 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔


واضح رہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر کے 120شہروں میں قائم کمرشل بینکوں کی1002شاخوں اور پندرہ شہروں میں موجود فیلڈ دفاتر سے 15لاکھ صارفین کو 25ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے جبکہ گزشتہ برس ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 16ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے۔

مقبول خبریں