سلمان خان کوروڈ ایکسیڈنٹ کیس میں 10سال قید کا امکان

2002ء میں اداکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔


Online February 03, 2013
سلمان خان کے خلاف کیس میں دفعہ 304 اے لگانے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کے خلاف گزشتہ 6 سالوں سے چلنے والے روڈ ایکسیڈنٹ کیس میں انھیں 10 سال قید کے خدشات کا سامنا ہے۔

سلمان خان کے خلاف روڈ ایکسیڈنٹ کیس میں دفعہ 304 اے لگانے کی مہاراشٹرا حکومت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔اس سے پہلے اس مقدمے میں ان پر دفعہ 302 لگائی گئی تھی جس میں انھیں صرف دو سال جیل ہوسکتی تھی۔یادرہے کہ 2002ء میں سلمان خان کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں