ہندوستانی پاکستانی فنکاروں کی قدر کرتے ہیںسلیم جاوید

مہیش بھٹ نے گزشتہ دنوں رابطہ کیا تھا اور ان کی خواہش ہے کہ میں بھی ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لیے کام کروں۔


Showbiz Reporter February 03, 2013
پاکستانی عوام مجھے بھی جلد ہندوستان فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے دیکھیں گے، سلیم جاوید۔ فوٹو : فائل

گلوکار سلیم جاویدنے کہا ہے کہ ہندوستان فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کی قدر کرتے ہیں۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے گزشتہ دنوں مجھ سے رابطہ کیا تھا اور ان کی خواہش ہے کہ میں بھی ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لیے کام کروں ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ جو فنکار پاکستان سے جاکر ہندوستان فلم یا میوزک انڈسٹری کے لیے کام کررہے ہیں۔

بھارت کے فلم ڈائریکٹرزا ن کی قدر کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام مجھے بھی جلد ہندوستان فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے فنکار ایک دوسرے کے کام کو پسند کرتے ہیں اور ہم آپس میں ایک دوسرے سے سیکھتے بھی ہیں ۔

مقبول خبریں