طلعت حسین کی طویل عرصہ بعد شو بز میں واپسی

پاکستان کے ڈرامے نے نئی کروٹ لی ہے اور ہمارے نئے فنکار جوکام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، طلعت حسین


Showbiz Reporter February 03, 2013
نئے فنکاروں نے بہت حوصلہ بخشا ہے، طلعت حسین۔ فوٹو : فائل

سینئر اداکار طلعت حسین نے طویل علالت کے بعد ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ لیا طلعت حسین گزشتہ کافی عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث زیر علاج تھے۔

اداکار طلعت حسین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے ڈرامے نے نئی کروٹ لی ہے اور ہمارے نئے فنکار جوکام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے مجھے نئے فنکاروں نے بہت حوصلہ بخشا ہے شاید یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے ایک بار پھر کام کے لیے اپنی کمر کو باندھاہے ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔

مقبول خبریں