عوام سیاسی اداکاروں کے جال میں نہیں پھنسیں گےرفیق انجینئر

افسران ایمانداری سے کام کرکے بدعنوانیوں کا خاتمہ کریں، صوبائی وزیر عبدالحق بھرٹ


Staff Reporter August 02, 2012
افسران ایمانداری سے کام کرکے بدعنوانیوں کا خاتمہ کریں، صوبائی وزیر عبدالحق بھرٹ

صوبائی وزیر برائے آرکائیوز رفیق انجینئر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی ترقی و خوشحالی کیلیے دن رات کوشاں ہے،یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،رفیق انجینئر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اب دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے بھی رول ماڈل بن چکی ہے۔

آصف علی زرداری کی قیادت میں ہماری پارٹی نے دن رات کام کرکے پاکستانی عوام کی تقدیر بدل ڈالی ہے ، ہماری پارٹی قیادت کے بروقت فیصلوں نے پاکستان کو ان سب مسئلوں سے نجات دلائی ہے ،کچھ سیاسی اداکار صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت اور صبر و تحمل کی پالیسی سے خوفزدہ ہوکر انہیں تنقید کا نشانہ بنا کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں مگر عوام ان سیاسی اداکاروں کے جال میں نہیں پھنسیں گے، علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ریونیو جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخاب میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی اور پنجاب کا وزیراعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

یہ بات انھوں نے ڈگری کالج اوباڑو کی نئی تعمیر شدہ عمارت اور پبلک اسکول اوباڑو میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا کہ غریب اور ضرورت مند خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی معاونت فراہم کی گئی ،دریں اثنا صوبائی وزیر اینٹی کرپشن عبدالحق بھرٹ نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمانداری اور محنت سے کام کرکے بدعنوانیوں کا خاتمہ کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

مقبول خبریں