کراچی کے موجودہ حالات میں تفریح مشکل کام ہےجاوید شیخ

فیشن شو اور میوزیکل شوزعوام کے ذہنوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جاوید شیخ


Showbiz Reporter February 04, 2013
خراب حالات کے باوجود کراچی کے لوگ تفریح کے مواقع ڈھونڈ لیتے ہیں، جاوید شیخ ۔ فوٹو : فائل

اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ مزید خراب ہورہے ہیں مگر اس کے باوجود یہاں کے شہری اپنی زندگی گزارنے کے لیے تفریح کے مواقع ڈھونڈ لیتے ہیں جو کہ ایک مشکل ترین کام ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک فیشن شو میں شرکت کے موقع پر کیا اس موقع پر فریحہ الطاف،نادیہ حسین، ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جاوید شیخ نے کہا کہ فیشن شو،میوزیکل شوز،اور اس طرح کے دیگر پروگرام عوام کے ذہنوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مقبول خبریں