انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کومکمل اختیارات دیدیےکائرہ

بروقت اورشفاف الیکشن ووٹرلسٹوں پرہونگے،نگراں سیٹ اپ کیلیے مشاورت جلدمکمل ہوگی.


Online February 04, 2013
ہم کسی بھی ادارے کوپارلیمنٹ کی تضحیک کی اجازت نہیںدینگے،وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں نگران عبوری سیٹ اپ کیلیے پارلیمنٹ میںموجود اورپارلیمنٹ سے باہر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جلدمکمل کرلیاجائیگا۔

اتوار کو انھوں نے کہاکہ کوئی ابہام میںنہ رہے، انتخابات بروقت ہونگے اور انتخابات کے شفاف انعقاد کیلیے حکومت نے الیکشن کو مکمل اختیارات سونپ دیے ہیں۔ شفاف ووٹر لسٹوں کے مطابق انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا ڈیرہ کائرہ پر وفودسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر الیکشن کے التواء کا الزام لگانے والے خود نطام کو ڈی ریل کرنیکی سازشوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں پارلیمنٹ کے گھیرائواوراسلام آبادمیںدھرنا دینے کی باتیں الیکشن کوسبوتاژ کرنیکی کوشش کا حصہ ہیں۔

8

انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ادارے کوپارلیمنٹ کی تضحیک کی اجازت نہیںدینگے،پارلیمنٹ کوآخر وقت تک قانون سازی کا حق حاصل ہے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اسکی سپرمیسی کوتسلیم نہ کرنیوالے آئین سے انحراف کے مرتکب ہورہے ہیں۔

مقبول خبریں