عمائمہ برطانوی گلوکاررچی رچ کے گیت کی ویڈیو میں شامل

گیت کے لیے پہلے مہرین سید کو فائنل کیاگیا تھا، پاکستان اور بالی وڈمیں شہرت کے پیش نظرعمائمہ ملک کو منتخب کیا۔


Showbiz Reporter February 05, 2013
پہلی پاکستانی ماڈل ہوں جسے رچی رچ نے اپنے گیت میں ماڈلنگ کے لیے سائن کیا، عمائمہ ملک۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ ماڈل عمائمہ ملک کی شہرت کودیکھتے ہوئے برطانوی گلوکاررچی رچ نے اپنے گیت کے ویڈیو میں شامل کرلیا۔

اس گیت کے لیے پہلے معروف ماڈل مہرین سید کو فائنل کیاگیا تھا لیکن عمائمہ ملک کی پاکستان اوربالی وڈ میں شہرت کو مدنظر رکھتے ہوئے گلوکاررچی رچ نے انھیں منتخب کرنے کے بعد ویڈیو تیارکرلیا ہے۔ جو آیندہ چند روز میں چینلزسے آن ائیرکردیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں عمائمہ ملک نے ''ایکسپریس'' سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گلوکار رچی رچ برطانیہ کے معروف پاپ اسٹارہیں اوران کی ویڈیو میں ماڈلنگ کرنا اعزازکی بات ہے اس لیے ہے کہ میں پہلی پاکستانی ماڈل ہوں جس کورچی رچ نے اپنے گیت میں ماڈلنگ کے لیے سائن کیا تھا۔ مجھ سے پہلے مہرین سید کو اس ویڈیوکے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن پھراچانک مجھ سے اس پراجیکٹ کے لیے رابطہ کیا گیا تو میںنے اس پرکام کرنے کی حامی بھرلی۔

اس ویڈیو کوکثیرسرمائے سے بنایا گیا ہے اوراس کودنیا کے بیشترممالک کے میوزک چینلز پرٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔ اس ویڈیو میں ویسے توبہت سی ماڈلز ہیں لیکن میں نے مرکزی کردارادا کیا ہے۔ جہاں تک بات گیت میں میرے کرداراورکہانی کی ہے تووہ فی الحال نہیں بتائونگی کیونکہ وہ سب کے لیے سرپرائز ہے اورمجھے امید ہے کہ جب یہ گیت پاکستانی چینلز پردکھایا جائے گاتوناظرین اس گیت کوبہت پسند کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں بہترین کام کیا اوراس کے بعد بھارت میں بھی جو پراجیکٹ بنائے جارہے ہیں وہ ہر لحاظ سے بہترین اورمعیاری ہیں ۔ میں چاہتی ہوں کہ بہترکام کرتے ہوئے اپنے ملک کانام روشن کروں۔ اس مقصد کے تحت میںنے برطانوی سنگر کے ویڈیومیں ماڈلنگ کے لیے رضامند ہوئی تھی۔

مقبول خبریں