گلوبل سی ای او ایکسیلینس ایوارڈز کا انعقاد 10 فروری کو ہوگا

ملک کی نامی گرامی کمپنیوں کے چیئرمین، سی ای اوز، منیجنگ ڈائریکٹر بھی شرکت کریں گے۔


ملک کی نامی گرامی کمپنیوں کے چیئرمین، سی ای اوز، منیجنگ ڈائریکٹر بھی شرکت کریں گے۔ فوٹو : ایکسپریس

گلوبل میڈیا لنکس کے تحت پاکستان میں تیسری مرتبہ'' گلوبل سی ای او ایکسیلینس ایوارڈز'' کا انعقاد 10 فروری کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جارہا ہے۔

سینئر وفاقی وزیر برائے تجارت امین فہیم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اورمقالہ بھی پڑیں گے۔ گلوبل میڈیا لنکس کے تحت منعقد کیے جانے والے ماضی کے متعدد ایونٹس کی طرح اس ایوارڈ کا انعقاد بھی نامور ملکی و بین الاقومی اداروں کی مدد کے ساتھ کیا جائے گا۔ اس بات کا اظہار گلوبل میڈیا لنکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمصدق عزیز نے ایوارڈز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ایوارڈزکے ساتھ ساتھ ایک سمٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کی نامی گرامی کمپنیوں کے اعلیٰ افسران کا ایک پینل ترتیب دیا گیا ہے جو "Global Innovative Business Leadership Summit" پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ایوارڈز میں ججز کے فرائض انڈسٹری سے وابستہ نامور افراد کر رہے ہیں جنہوں نے تقریباً 75 کے قریب ایوارڈز کی دستاویزات وصول کیں،جس میں سے 28 کے قریب کمپنیوں کو ''تیسرے گلوبل سی ای او ایوارڈز'' کے لیئے نامزد کیا گیا ہے۔ ایوارڈز میں ملک کی نامی گرامی کمپنیوں کے CEOs، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی شرکت کریں گے۔