پاک بھارت پائیدار دوستی کی حامی ہوں پریانکا چوپڑا

سیاسی پروپیگنڈہ پاکستان اور انڈیا کے دوستانہ تعلقات کو متاثر کرتا ہے، پریانکا چوپڑا


Net News February 06, 2013
پاکستان آنا چاہتی ہوں دعوت کا انتظار ہے، پریانکا چوپڑا۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI: بالی وڈاداکارہ پریانکا چوپڑا پاکستان آنے کو بے تاب ہیں مگرپاکستان کی طرف سے دعوت کی منتظر ہیں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ سیاسی پروپیگنڈہ پاکستان اور انڈیا کے دوستانہ تعلقات کو متاثر کرتا ہے،پاک بھارت پائیدار دوستی کی حامی ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان جانا چاہتی ہوں ،وہاں سے دعوت کی منتظر ہوں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے کلچر ایک ہے تہذیب وتمدن ایک ہے تو پھر میل جول بھی بحال ہونا چاہیے ۔

پریانکا چوپڑا جلد پیاگھرسدھار جائیں گی گھر والوں نے تیاریاں شروع کر دیں بالی وڈ حسینائوں کے درمیان گویا اپنا اپنا گھر بسانے کی دوڑ شروع ہوگئی اور اب اس دوڑ میں شریک ہونے جا رہی ہیں۔ادھر خبر یہ ہے کہ پریانکا کے گھر والوں نے بھی ان کی شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں کہا جا رہا ہے پریانکا چوپڑا کے ہونے والے دولہا ٹی وی اداکار موہت رانا ہیں جو اس رشتے پر بے حد خوش ہیں۔

مقبول خبریں