نائیجیریا کے قزاقوں نے فرانسیسی تیل برداربحری جہاز ہائی جیک کرلیا

3فروری کو لاپتہ ہوگیا تھا، اس پر عملے کے 17 ارکان سوار ہیں،بین الاقوامی میری ٹائم بیورو


APP February 06, 2013
قزاق تاوان کے بجائے لدے تیل کومنتقل کرکے بلیک میں مہنگے داموں فروخت کردیتے ہیں. فوٹو: رائٹرز

آئیوری کوسٹ کے ساحلی علاقے میں لاپتہ ہونے والے فرانسیسی تیل برداربحری جہازکونائیجیریاکے قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا۔

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں قائم بین الاقوامی میری ٹائم بیورو (آئی ایم بی)کے قزاقی رپورٹس ڈویین کے سربراہ نوئیل چونگ نے بتایا ہے کہ تیل بردارجہازکے مالک کا تین فروری کواس سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اوراس پر عملے کے 17 ارکان سوار ہیں۔

2

ان کا کہنا تھا کہ قزاق اسے آئیوری کوسٹ کے ساحل کی جانب لے جا رہے ہیں۔علاقے میں قزاق تاوان کے بجائے ان پرلدے تیل کودوسرے جہازوں پرمنتقل کرکے بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کردیتے ہیں۔