جوہری تجربے پرشمالی کوریاکومزیدنتائج بھگتنا ہونگے امریکا

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جنوبی کوریاکے اپنے ہم منصب سے بات کی ہے،وکٹوریہ نولینڈ.


APP February 06, 2013
شمالی کوریااشتعال انگیزرویہ جاری رکھاتونتائج بھگتنے کو تیاررہے،جنوبی کورین وزیر خارجہ. فوٹو : اے ایف پی/ فائل

امریکااورجنوبی کوریانے شمالی کوریاکوخبردار کیاہے کہ اگراس نے تیسراجوہری تجربہ کیا تو وہ اسے کے مزیدنتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اس سلسلے میں جنوبی کوریاکے اپنے ہم منصب کم سنگ ہوان سے بات چیت کی ہے،دونوں رہنمائوں نے اس بات پراتفاق کیاہے کہ اگرشمالی کوریا اپنااشتعال انگیزرویہ جاری رکھتاہے توپھراس کے مزیدنتائج برآمد ہوں گے۔

10

امریکانے اس سے پہلے بھی شمالی کوریاکوتنبیہ کی تھی کہ اگر اس نے جوہری تجربہ کیاتویہ ایک بڑی غلطی ہو گی۔واضح رہے گزشتہ ماہ شمالی کوریانے کہاتھا کہ وہ اقوام متحدہ کی سخت پابندیوںکاجواب جوہری تجربے کی شکل میں دینے کاارادہ رکھتاہے۔