القاعدہ کا شبہہ امریکیوں کی ہلاکت میں حکومتی اجازت کا انکشاف

محکمہ دفاع کا خفیہ میمو منظرعام پرآنے کے بعدکھلبلی مچ گئی،ٹارگٹ کلنگ پراوباما انتظامیہ پردبائو.


Monitoring Desk February 06, 2013
سی آئی اے کے ڈائریکٹرامریکیوں کی ہلاکت پرکل سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کا سامناکرینگے. فوٹو اے ایف پی فائل

امریکا کے اپنے شہریوں کے تحفظ کے دعوے ایک طرف لیکن عملی طور پرالقاعدہ سے تعلق رکھنے کے شبہے میں بھی امریکی شہریوں کو حکومت کی اجازت سے ہلاک کیا جا رہا ہے۔

ایک ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے خفیہ میموکے منظر عام پرآنے کے بعد اس انکشاف سے کھلبلی مچ گئی ہے کہ ڈرون حملوں میں امریکی شہریوں کی ہلاکت کو امریکی حکومت کی رضا مندی حاصل ہے۔ امریکی شہریوں کے دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی یا دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہوں یا نہیں ڈرون حملوں میں امریکی شہریوں کی ہلاکت معمول بنتی جا رہی ہے۔

12

ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں ہونے والے ڈرون حملے میں مارے جانے والے مبینہ القاعدہ کے ارکان انوار ال اولاکی اور سمیرخان بھی امریکی شہری تھے۔ ڈرون حملوں میں امریکی شہریوں کی دن بدن بڑھتی ٹارگٹ کلنگ پراوباما انتظامیہ پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن امریکی شہریوں کی ہلاکتوں پر کل (جمعرات) سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سوالات کا سامنا کریں گے۔