کے الیکٹرک 900 میگا واٹ پاور پلانٹ میں ایک ارب ڈالر لگائے گی

بن قاسم پاور اسٹیشن III کراچی میں توانائی کی فوری طلب کو پورا کرنے میں اہم کردا ر ادا کرے گا، طیب ترین سی اوکے الیکٹرک


Business Reporter July 11, 2017
بہتر کارکردگی کیلیے پرعزم ہیں، چیئرمین شنگھائی الیکٹرک، نئی سرمایہ کاری اب تک کی گئی 1.4 ارب ڈالرز کے علاوہ ہے، وقار صدیقی۔ فوٹو؛ فائل

کے الیکٹرک نے 900 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے جو کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے کراچی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کے الیکٹرک کی ایکوزیشن میں شنگھائی الیکٹرک کی دلچسپی کی بنیاد پراس سرمایہ کاری کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ کے الیکٹرک بن قاسم سائٹ پرایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے 900میگا واٹ کے بن قاسم پاور اسٹیشن III کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر کواپ گریڈ کرنے کا کام بھی انجام دے گا۔

پلانٹ میں دو قسم کے ایندھن استعمال کیے جائیں گے جس میں بنیادی طور پر Re-gasified Liquid Natural Gas (RLNG) کا استعمال ہو گا۔'' شنگھائی الیکٹرک پاور (SEP) کے چیئرمین Mr. Wang Yundanنے کہا کہ ''شنگھائی الیکٹرک پاورنے حال ہی جمع کرائی جانے والی درخواست (فریش پبلک اناؤ نسمنٹ) میں کے الیکٹرک کے 66.4فیصد حصص خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ٹرانزیکشن اگرچہ ابھی مکمل ہونا ہے، شنگھائی الیکٹرک پاورکے الیکٹرک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور کراچی کے عوام کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کیلیے ایک اسٹریٹجک انویسٹر کے طور پر اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کار لانے کا عزم رکھتا ہے۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹوآفیسر، طیب ترین کے مطابق، 900میگا واٹ کی پیداواری استعداد سے آراستہ BQPS III کراچی کی توانائی کی فوری طلب کوپورا کرنے میں اہم کردا ر ادا کریگا۔

کے الیکٹرک کے چیئرمین اور ابراج گروپ کے منیجنگ پارٹنر وقار صدیقی نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری 2009ء سے اب تک کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی 1.4 ارب امریکی ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کے علاوہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 900 میگا واٹ کا پروجیکٹ کراچی میں معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مقبول خبریں