رونالڈو کی کشتی پر ٹیکس حکام کا دھاوا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 13 جولائی 2017
اس دوران کسٹمز یونیفارم میں ملبوس 3 اہلکار ان کی کشتی پر سوار ہوگئے اور جانچ پڑتال کی فوٹو: فائل

اس دوران کسٹمز یونیفارم میں ملبوس 3 اہلکار ان کی کشتی پر سوار ہوگئے اور جانچ پڑتال کی فوٹو: فائل

میڈرڈ:  پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی پرائیویٹ کشتی پر اسپینش ٹیکس حکام نے دھاوا بول دیا۔

رونالڈو گذشتہ دنوں اس کشتی پر اپنی گرل فرینڈ جیورجینا روڈریگوئز اور فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے بیلارک آئی لینڈ گئے تھے تاہم اس دوران کسٹمز یونیفارم میں ملبوس 3 اہلکار ان کی کشتی پر سوار ہوگئے اور انھوں نے ضروری دستاویزات طلب کرکے ان کی جانچ پڑتال بھی کی، اس کی تصاویر مقامی میگزین میں شائع ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہماری عمومی پریکٹس ہے ہم مذکورہ جزیرے جانے والی پرائیویٹ کشتیوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں، اس میں کوئی تخصیص نہیں برتی جاتی، یاد رہے کہ ٹیکس چوری مقدمے میں رونالڈو کو تین ہفتے بعد اسپین کی مقامی عدالت میں پیش بھی ہونا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔