- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
اسپاٹ فکسنگ کیس، شرجیل کے وکیل کی این سی اے آفیشل پر جرح
لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر شرجیل خان کیس کی آج ٹریبیونل میں سماعت ہوئی، کرکٹر کے وکیل نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مینیجر آپریشنز اینڈریو پر جرح کی۔
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ایجنسی کے نمائندے نے پی سی بی کی جانب سے پیش کیے گئے حقائق کی تائید کی ہے۔ شرجیل خان کےخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور ان کےخلاف بہت مضبوط کیس ہے، ان کی حرکات و سکنات کوڈ کے تحت کرپشن اور فکسنگ کے زمرے میں آتی ہیں اور ان کا بچ نکلنا ممکن نہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :برطانوی افسر کی گواہی سے شرجیل خان، خالد لطیف کیخلاف الزامات کی تصدیق
اینڈریو نے بھی تائید کی ہے کہ شرجیل خان کی جانب سے کھیلی گئی ڈاٹ بالز میرٹ کی بجائے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کھیلی گئیں اور وکٹ کے سامنے اسٹریچنگ بھی پلان کا حصہ تھی۔ شرجیل کے وکیل کی جانب سے اینڈریو پر جانبداری کے الزامات اس لیے لگائے گئے ہیں کیونکہ بیان ان کے حق میں نہیں گیا۔
شرجیل خان کی جانب سے بھی ٹریبیونل پر نہیں بلکہ اینڈریو پر اعتراض کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہر دفعہ درست ثابت ہوا ہے، ٹریبیونل کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا اور فریقین کو اسے من و عن تسلیم کرنا ہو گا، اس کے ساتھ ہی کیس کی رسمی کارروائی اختتام پذیر ہو گئی ہے، پیر کو فریقین کے حتمی دلائل پیش کے بعد کیس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ شرجیل کیس کی سماعت طویل ہونے کی وجہ سے آج شاہ زیب حسن کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے منگل کی تاریخ دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔