زمبابوین ٹیم ہاتھ آئی فتح سے محروم رہ گئی، سری لنکا سرخرو

اسپورٹس ڈیسک  منگل 18 جولائی 2017
اسیلا گونا رتنے نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر سری لنکا کو رسوائی سے بچالیا ۔ فوٹو : اے ایف پی

اسیلا گونا رتنے نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر سری لنکا کو رسوائی سے بچالیا ۔ فوٹو : اے ایف پی

کولمبو: سری لنکا کے گونارتنے اور ڈکویلا نے واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی فتح کا خواب چکنا چور کردیا، میزبان ٹیم نے 388 رنز کا ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آر پریما ساد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 356 رنز بنائے، کریگ ایرون 160 جبکہ سکندر رضا اور میلکم ویلر 36,36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رنگنا ہیراتھ نے 5، لاہیرو کمارا اور اسیلا گونارتنے نے 2,2 جبکہ دلروان پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن ٹیم جواب میں 346 رنز بنا پائی، اپل تھرنگا 71، دنیش چندیمل 55، اسیلا گونارتنے45 اور اینجلو میتھیوس 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، گریم کریمر نے 5، سین ولیمز نے 2 جبکہ ڈونلڈ تریپانو نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میںسکندر رضا 127، میلکم ویلر68 اور گریم کریمر48 کی بدولت 377 رنز بناتے ہوئے سری لنکا کو فتح کیلیے 388 رنز کا ہدف دیا۔ رنگنا ہیراتھ نے 6، دلروان پریرا نے 3 جبکہ لاہیرو کمارا نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

سری لنکن ٹیم نے اسیلا گونارتنے اور نروشن ڈکویلا کی مزاحمتی اننگز کی بدولت ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، گونارتنے 80 رنز پر ناقابل شکست رہے، ڈکویلا 81، جیون مینڈس 66 اور دیموتھ کارونارتنے 49 رنز بنا کر دیگر نمایاں اسکورر رہے، گریم کریمر نے 4 جب کہ سین ولیمز نے 2 کھلاڑی آﺅٹ کیے۔ فاتح ٹیم کے اسیلا گونارتنے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔