علی ظفر کی نئی فلم ’’چشم بددور‘‘کا پہلا ٹریلر ریلیز

پانچ اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں فاروق شیخ کا مرکزی کردار علی ظفر نے ادا کیا ہے۔


Cultural Reporter February 07, 2013
علی ظفر کی نئی فلم ’’چشم بددور‘‘1981ء کی کلاسیک فلم ’’چشم بددور‘‘کا ری میک ہے۔ فوٹو : فائل

گلوکار اداکار علی ظفر کی نئی فلم ''چشم بددور''کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے' جو 1981ء کی کلاسیک فلم ''چشم بددور''کا ری میک ہے۔

پانچ اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں فاروق شیخ کا مرکزی کردار علی ظفر نے ادا کیا ہے جب کہ دیگر فنکاروں میں سدھارتھ'تپسے ' شرما اور رشی کپور شامل ہیں ۔اداکارہ جوہی چائولہ اور ا نوپم کھیر کے مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہونگے۔ چالیس کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی اس فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون اور میوزک ساجد واجد نے دیا ہے۔ علی ظفر نے مرکزی کردار نبھانے کے ساتھ اپنی آواز میں گانے بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔

مقبول خبریں