اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے اطراف مکان گرانا شروع کردیے

اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، اردن سے شیخ عزام کا مطالبہ


February 08, 2013
صحن کے قریب پولیس اسٹیشن، یہودی پیشوا کا مرکزبنانے کیلیے کھدائی کا سلسلہ شروع فوٹو : فائل

مسجد اقصیٰ پر مکمل قبضہ کر نے کیلیے اسرائیلی فوجیوں نے گردونواح میں تعمیرمکامات کو گرانا شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے براق صحن کے قریب ایک نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، صحن کے قریب پولیس اسٹیشن، یہودی پیشوا کے مرکز اور دیگر سہولیات کے دفاتر کے قیام کے منصوبے کیلیے کھدائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

3

اسرائیل کی جانب سے کھدائی پر تبصرہ کرتے ہوئے اوقاف اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل شیخ عزام الخطیب نے کہا کہ براق صحن کی موجودہ حالت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔شیخ خطیب نے اردن کے اسلامی اوقاف اور مقدس مقامات کے وزیر کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے اطراف اسرائیل کی جاری کارروائیاں انتہائی خطرناک ہیں ، انھوں نے اردن سے مطالبہ کیا کہ القدس الشریف کو یہودی رنگ میں رنگنے کی اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

مقبول خبریں