ہمارے ڈراموں کا معیار بہت بہتر ہے بشریٰ انصاری

ہم نے بھارتی ثقافت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے شکست دیدی ،اداکارہ


Cultural Reporter August 03, 2012
ہم نے بھارتی ثقافت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے شکست دیدی ،اداکارہ (فوٹو ایکسپریس)

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ نے دنیا بھر میں اپنے معیار کی وجہ سے بے حد مقبولیت اور شہرت حاصل کی ہے اور آج ہمار ڈرامہ سب سے بہتر ہے، اردو ڈرامے کے حوالے سے ہم سر فہرست ہیں، ہم نے بھارتی ثقافت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارتی ڈراموں کو شکست دے دی ،

اب بھارتی چینلز سے کوئی بھی پروگرام پاکستان میں قابل ذکر نہیں رہا۔ یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہا پاکستان میں بننے والے ڈرامے کہانی اور پروڈکشن کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں ،ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ نے گزشتہ چند سالوں میںسب کو حیران کردیا

نجی چینلز ارو پروڈکشن اداروں کی حوصلہ افزائی سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے نئے لکھنے والوں نے اپنے بہترین موضوعات سے ناظرین کو بامقصد ڈرامے دیکھنے کو دیئے ہیں فنکاروں نے بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہم اپنے ملک میںمقابلہ کی فضا کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے ایک اچھی پروڈکشن سامنے آرہی ہے ۔

مقبول خبریں