امریکی انٹیلی جنس کا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پراظہار تشویش

کٹوتی ملک کے خفیہ اداروں کیلیے نقصان دہ ہوسکتی ہے ،سربراہ امریکی انٹیلی جنس۔


News Agencies February 09, 2013
کٹوتی ملک کے خفیہ اداروں کیلیے نقصان دہ ہوسکتی ہے ،سربراہ امریکی انٹیلی جنس. فوٹو: رائٹرز

امریکی انٹیلی جنس سربراہ جیمزکلیپر نے خبردارکیا ہے کہ بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتی ملک کے خفیہ اداروں کے مورال اور مشن کیلیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

یہ بات اے ایف پی کوجمعرات کے روز موصول ہونیوالے ایک خط میں سامنے آئی ہے کلیپرجوامریکا کے قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ہیں نے آئندہ ماہ خود کار بجٹ کٹوتیوں کے قابل عمل ہونے کی صورت میں محکمہ دفاع کے تمام سویلین ملازمین پر آنیوالے اخراجات میں کٹوتیوں کے منصوبوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

3

وزیر دفاع لیون پنیٹاکے نام ایک خط میں انٹیلی جنس سربراہ کا کہنا تھاکہ خفیہ اداروں کے ساتھ کام کرنیوالے سویلین ملازمین کیساتھ اسی طرح کا سلوک کیا جانا چاہیے جس طرح کہ وردی میں ملبوس فوجیوں کیساتھ کیا جاتا ہے جنھیں اخراجاتی بچت کے اقدامات سے استثنیٰ حاصل ہے یکم فروری کو لکھے گئے خط میں کلیپرکا کہنا تھا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہمارے مشن اور قومی سلامتی پر پڑنے والے اثر کو اولین ترجیح دیے بغیربجٹ میں کٹوتیوں کے میں مخالف ہوں انھوں نے لکھاکہ ہم نے ایک ورک فورس کی تیاری کیلیے بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے جسکا کوئی ثانی نہیں۔

مقبول خبریں