سپریم کورٹ کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلیے زندگی کا پیغام ہوگا سراج الحق

کرپشن اورکرپٹ ٹولے سے نجات ملتے ہی تمام مسائل سے جان چھوٹ جائے گی، گفتگو


نثار کی پریس کانفرنس سے ثابت ہوگیا کہ وزیر اعظم اورپوری حکومت نااہل ہوچکی ہے۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کی سیاست کا رُخ متعین کرے گا اور آئندہ نسلوں کے لیے بھی زندگی کا ایک پیغام ہو گا۔

سراج الحق نے منصورہ میں سرفراز احمد خان اور نثار احمد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران کہا کہ مسلح دہشت گردی نے معاشی دہشت گردی کی کوکھ سے جنم لیاہے اور معاشی دہشت گردی بدامنی اور انتشار کی ماں ہے، جب تک سانپوں کی ماں کو نہیں مارا جاتا، اژدھے پیدا ہوتے اورعوام کو ڈستے رہیں گے، کرپشن اور کرپٹ ٹولے سے نجات ملتے ہی تمام مسائل سے جان چھوٹ جائیگی۔

امیر جماعت اسلامی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہاکہ پریس کانفرنس کے ایک ایک لفظ سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف وزیراعظم ہی نہیں، پوری حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نااہل ہو چکی ہے، چوہدری نثار کو پاناما لیکس کے آنے پر ہی اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دینا چاہیے تھا۔

مقبول خبریں