سونا 100روپے بڑھ کر 51 ہزار 200 روپے تولہ ہوگیا

چاندی کی فی تولہ قیمت 5روپے کی کمی سے 730روپے کی سطح پر آ گئی۔


Business Reporter July 29, 2017
چاندی کی فی تولہ قیمت 5روپے کی کمی سے 730روپے کی سطح پر آ گئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالرکی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1259 ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 51 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 43 ہزار 885 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 5روپے کی کمی سے 730روپے کی سطح پر آ گئی۔

مقبول خبریں