حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر نہیں کی امریکا کی تردید

اعلان کا مقصد حافظ سعید کے ممبئی دھماکوں میں ملوث ہونے کی معلومات حاصل کرنا تھا


Online February 10, 2013
نئے امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو فون نہیں کیا، جلد رابطہ ہوگا ، ترجمان فوٹو : فائل

امریکا نے واضح کیا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے سر کی قیمت مقرر نہیں کی گئی بلکہ ان کیخلاف معلومات کے حصول کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔

یہ بات محکمہ خارجہ کے ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے ہفتے کو پریس بریفنگ کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی ۔ ترجمان نے کہا کہ اس اعلان کا مقصد حافظ سعید کے ممبئی دھماکوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا تاکہ ان کیخلاف یہ ثبوت عدالتوں میں پیش کیے جا سکیں ۔

17

ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ابھی تک نئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے فون پر کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم توقع ہے کہ جلد رابطہ کیا جائے گا ۔

مقبول خبریں