صدر کی کارکنوں سے ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیںترجمان

بلاول ہائوس لاہور میں کوریج کیلیے آنیوالے بعض صحافیوں کو درپیش مشکلات پر افسوس کا اظہار


Online February 10, 2013
بلاول ہائوس لاہور میں کوریج کیلیے آنیوالے بعض صحافیوں کو درپیش مشکلات پر افسوس کا اظہار فوٹو: فائل

صدارتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بلاول ہائوس لاہور میں صدر کی کارکنوں سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے اطلاعات محض مفروضے پر مبنی ہیں۔

صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ صدر نے جمعہ کو بلاول ہائوس لاہور میں کارکنوں سے کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی بیان جاری کیا گیا ہے، اس حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں۔ انھوں نے بلاول ہائوس لاہور میں سرگرمیوں کی کوریج کیلیے آنیوالے بعض صحافیوں کو درپیش مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا سے متعلقہ افراد کو سہولتوں کی فراہمی کیلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

4

دوسری جانب پیپلزپارٹی بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم سازی کا اعلان تبدیل نہیں کیا گیا، جیالے سازشی عناصر کے پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں، صدر زرداری کے فیصلے عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں