قیمتی پتھروں کی شناخت کیلیے ملک بھر میں 5 لیبارٹریز قائم

نئی جاری کردہ جدید لیبارٹریز میں کسٹمرز کو مطلوبہ رپورٹس اور سرٹیفیکیٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔


APP February 11, 2013
لیبارٹریز میں ہیروں سمیت دیگر قیمتی اور کم قیمتی پتھروں کا معائنہ کر کے ان کے رنگ ، ساخت ، وزن اور انکی پیمائش وغیرہ جانچنے کی سہولیات دستیاب ہونگی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) نے قیمتی پتھروں کی شناخت کیلیے ملک کے مختلف شہروں میں پانچ جدید ترین لیبارٹریاں قائم کی ہیں۔

لیبارٹریز میں ہیروں سمیت دیگر قیمتی اور کم قیمتی پتھروں کا معائنہ کر کے ان کے رنگ ، ساخت ، وزن اور انکی پیمائش وغیرہ جانچنے کی سہولیات دستیاب ہونگی۔ پی جی جے ڈی سی کے حکام نے کہا ہے کہ نئی جاری کردہ جدید لیبارٹریز میں کسٹمرز کو مطلوبہ رپورٹس اور سرٹیفیکیٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

نئی لیبارٹریز کراچی، لاہور، گلگت، پشاور اور کوئٹہ کے جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ مینو فیکچرنگ میں قائم کی گی ہیں۔ حکام نے کہا کہ لیبارٹریوں میں اعلیٰ معیار کی جدید ترین مشینری اور آلات نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیبارٹریز کے قیام سے جیمز اینڈ جیولری کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی جس سے شعبہ کی برآمدات کا اضافہ بھی ہوگا۔