جاوید ہاشمی نے ٹکٹوں کے پیسے لینے کی رپورٹ دبائی عمران خان

الزامات جھوٹ ہیں، جاوید ہاشمی سے مجھے مایوسی ہوئی، ذات پر بات کی تو کہہ دونگا فرشتہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


News Agencies August 01, 2017
نوازشریف سے ذاتی لڑائی نہیں، مذاق میں کہتا ہوں ایمپائر رکھ کر کھیلتے ہیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس شخص نے ٹکٹوں کی تقسیم پر پیسے لینے کی رپورٹ کو دبایا، اس جاوید ہاشمی سے زندگی میں سب سے زیادہ مایوس ہوا ہوں۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اللہ کے سامنے کہتا ہوں جاوید ہاشمی نے مجھ پر جو الزامات عائد کہے وہ جھوٹ ہیں۔ جاوید ہاشمی کے اخلاقیات کا قبلہ نہیں ہے میں جاوید ہاشمی پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ انھوں نے کہا کہ آئین کے اندر آرٹیکل 62-63کو رکھنا چاہیے۔ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے تمام مقدمات کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں مگر میرے ذاتی معاملات میں مداخلت نہ کریں نہ ہی میں نے شریف خاندان کے ذاتی معاملات میں مداخلت کی۔ اگر میرے ذاتی زندگی پر بات ہوئی تو میں کہہ دوں گا کہ میں فرشتہ نہیں ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے سے پہلے شہباز شریف کو نیب میں جانا پڑیگا، مسلم لیگ ن کو شریف خاندان سے الگ ہو جانا چاہیے۔ 40سال سے نواز شریف کے ساتھ واقفیت ہے، وہ کرکٹ کے بہت شوقین ہیں میں تو مذاق میں کہتا ہوں کہ نواز شریف اپنے ایمپائروں کو کھڑا کر کے کھیلتے تھے۔ جو ملک کو نقصان پہنچائے گا وہ میرا دشمن ہے۔

مقبول خبریں