بحران کی وجہ مخصوص ڈگر کی فلمیں ہیںجیا علی

فلم ’’دیوانے تیرے پیار کے‘‘ کی کامیابی کے بعد مجھے فلموں کی آفرز ہوئیں،لیکن روایتی کردارکرنے سے انکار کردیا، جیا علی


Cultural Reporter February 11, 2013
کیریئر کا آغاز ماڈلنگ اور کمرشلز سے کیا اس لیے ان سے ناطہ برقرار ہے، جیا علی۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: ماڈل واداکارہ جیا علی نے کہا کہ کیریئر کا آغاز ماڈلنگ اور کمرشلز سے ہی کیا تھا ، اس لیے فلم کرنے کے باوجود اس سے ناطہ نہیں توڑا ۔

فلم ''دیوانے تیرے پیار کے'' کی کامیابی کے بعد مجھے فلموں کی آفرز ہوئیں،لیکن روایتی کردارکرنے سے انکار کردیا ۔انھوں نے بتایا کہ ہماری فلمیں جس ڈگر پر بنائی جارہی ہیں، اس کا کوئی مستقبل نہیں اور بحران کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔ وہ گذشتہ روز ایکسپریس سے گفتگو کر رہی تھیں۔جیاعلی نے کہا کہ فلم کی طرح ٹی وی پر بھی منتخب کام کرنے کے نظریے پر چل رہی ہوں ۔

پاک بھارت کوپروڈکشن کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ،بلکہ اس سے دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ حاصل ہونے کے ساتھ قریب آنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا ۔ بھارت کے فنکار ہمارے ٹی وی ڈراموں اور فنکاروں کی تعریف کرتا ہے ،جب کہ ہم ان کے سامنے ہی اپنے لیجنڈز فنکاروں کو نظرانداز کرتے ہیں ۔

مقبول خبریں