نئے فنکار تعلیم اور ریاضت پر توجہ نہیں دیتے حمیرا ارشد

چھے گلوکار کے لیے کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے ،حمیرا ارشد


Cultural Reporter February 11, 2013
ٹی وی چینل گلوکار کی آواز کے بجائے وڈیو دیکھ کر چلا رہے ہیں، حمیرا ارشد۔ فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN: گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ نئے لوگوں نے گانے کو آسان سمجھ لیا ہے ۔اس وقت باتھ روم سنگر بھی اپنے پیسے کا استعمال کرکے جدید ٹیکنالوجی اور اچھا ویڈیو بنا کر اپنی سنگنگ کا شوق پورا کرر ہا ہے ۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ ٹی وی چینلز کو اپنی نشریات چلانے کے لیے پروگراموں کے سوفٹ وئیر چاہیے ہوتے ہیں ، اس لیے وہ لڑکے کی آواز کی بجائے اس کی شکل اور اچھے ویڈیو کو دیکھ کر چلا رہے ہیں ۔

اچھے گلوکار کے لیے کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے ، جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی ۔ میرے ابھی تک تین آڈیوالبم ''سفر''، ''چوڑی کچ دی'' اور ''گل سن ڈھولنا'' ریلیز ہوئے ،جن میں سے ''چوڑی کچ دی '' اور ''گل سن ڈھولنا'' پاکستان سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہوئے ،اب بھی جب کسی شو میں پرفارم کرنے کے لیے جائوں تو لوگ یہی گیت سنانے کی فرمائش کرتے ہیں ۔ حمیرا ارشد نے بتایا کہ میرا چوتھا آڈیو البم ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے ۔

مقبول خبریں