عمران خان نے ریحام سے پہلے مجھے شادی کی پیشکش کی، عائشہ گلالئی

خبر ایجنسیاں  پير 7 اگست 2017
رکن قومی اسمبلی کی فیملی اسلام آباد منتقل۔ فوٹو : فائل

رکن قومی اسمبلی کی فیملی اسلام آباد منتقل۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انھیں میسج پر شادی کی پیشکش کی تھی۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ شادی کی پیشکش کے بعد سے انھیں عمران خان کی جانب سے مسلسل غیراخلاقی میسجز آتے رہے، جس پر ان کے والد صاحب نے بھی نوٹس لیا۔ رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ شادی کی پیشکش ریحام سے شادی سے قبل کی تھی، عمران خان میسجز میں دھمکیاں نہیں بلکہ غلط زبان اور غلط الفاظ کا استعمال کیا کرتے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائشہ گلالئی کی فیملی پشاور سے اسلام آباد منتقل ہو گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔