تحریک انصاف نے قوم کے25کروڑ روپے ہڑپ کرلیے رانا ثنا

یوکے میں حسین نواز کے اثاثے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں،پروگرام ٹودی پوائنٹ میں گفتگو


Monitoring Desk August 03, 2012
یوکے میں حسین نواز کے اثاثے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں،پروگرام ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی سیاسی تجربہ نہیں ان کے پاس عوام کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں اوراوپر سے انھوں نے قوم کے پچیس کروڑ روپے ہڑپ کرلیے ہیں ۔پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ شوکت خانم کی کارکردگی کو پی ٹی آئی نے ذاتی کارکردگی بنا لیا ہے ۔

پی ٹی آئی کو قوم کے پچیس کروڑ روپے عید سے پہلے واپس کرنا ہوں گے ورنہ قوم ان کو صدقے اور فطرانہ نہیں دے گی اور ہم تحریک انصاف کے خلاف باقاعدہ مہم چلائیں گے۔شوکت خانم قومی اثاثہ ہے جوعوام کے فنڈز سے بنا ہے یہ تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔ یوکے میں اگر حسین نواز کے اثاثے ہیں تو وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور نہ ہی وہاں کا سسٹم ایسا ہے کہ کوئی اثاثے چھپا لے ۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمعٰیل نے کہاکہ ن لیگ ایسی جماعت ہے جس پر باہر کے مصنفین کم بارکر اور جیمز بیکر نے ان کی کرپشن پر کتابیں لکھیں اوران میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ان کو عدالت میں لے جائیں۔

ن لیگ نے پی ٹی آئی کے خلاف ہمیشہ الزامات کی سیاست کی ہے اور ان کے پاس کچھ بھی نہیں ان کے الزامات صرف ہوامیں ہی ہیں ۔خواجہ آصف نے جو الزامات لگائے ہیں وہ تو ہم نے پہلے ہی انٹرنیٹ پر رکھی ہوئی ہیں انھوں نے کوئی تیرنہیں مارا۔دنیا میں کہیں بھی دیکھ لیں انڈونمنٹ فنڈ ہوتا ہی سرمایہ کاری کے لیے ہے ۔صرف شوکت خانم ہی پی ٹی آئی کا نہیں اب سارا پاکستان ہی پی ٹی آئی کا ہے جو کوئی شوکت خانم پر انگلی اٹھائے اس کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے