سونا فی تولہ 300 روپے مہنگا ہو گیا

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43628 روپے ہوگئی


Business Reporter August 11, 2017
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43628 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالرکے اضافے سے 1281 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالرکے اضافے سے 1281 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 روپے اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43628 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

مقبول خبریں